اشاعتیں

جنوری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قاضی شریعت حضرت مولانا محمد قاسم صاحب مظفر پوری رحمت اللہ علیہ

تصویر

فقیہ ملت حضرت مولانا زبیر قسمی علیہ الرحمہ

تصویر
حضرت مولانا زبیر قاسمی علیہ الرحمہ   ١٩٨١ میں میری عمر ١١/١٢ سال کی تھی ، جب میں نے جامعہ رحمانی مونگیر میں ، اول عربی میں داخلہ لیا تھا ، مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے کہ میرے مشفق و مهربان استاذ حضرت مولانا عتیق الرحمن قاسمی مدظلہ نے میرا امتحان لیا تھا ، بیرون خانہ زندگی گذارنے کا یہ پہلا تجربہ تھا ، طلبہ کا جھرمٹ ، درجوں میں آنے جانے کی چہل پہل ، اساتذہ کرام کا آمنا سامنا ، کھانے کی لائن عصر بعد کی سبک خرامی ، زبان و بیان کی انجمن ، ان سب کے درمیان ایک شخص کو دیکھا : میانہ قد ، بھرا بھرا جسم ، روشن پیشانی کشادہ دہن ، چہرہ پہ ججتی ہوئی گھنی داڑھی سنت کے مطابق سنواری زلفیں ، جامہ زیب ، نفاست رنگ رنگ سے نمایاں ، رعب ودبدبہ پورے وجود سے ہویدا ، آنکھوں کی جنبش اور خدوخال سے تمکنت عیاں ، چال ڈھال سے وقار اور جلال نمایاں ، اس وقت چوں کہ میں کم سن تھا اس لیے اس شخصیت کے نقوش کی میں اس سے زیادہ تر جمانی نہیں کرسکتا تھا ، یہ تھے استادوں کے استاد محققوں کے محقق ، افقه الناس ، زمانہ ساز ، عہد آفریں ، نصف صدی سےزائد عرصہ تک  مسند درس کی بہار حضرت اقدس مولانا زبیر احمدقاسمی رحمت اللہ...